عمران خان نے حالیہ جلسوں میں ریکارڈ جھوٹ بولے،رانا بابر حسین
لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ جلسوں میں عمران خان نے ریکارڈ جھوٹ بولے ،وہ اب جھوٹ خان کہلاتے ہیں، عمران خان نے اپنی جماعت تباہ کردی ،وہ روز وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس طرح کسی کا سیاسی قد نہیں بڑھ سکتا، عمران خان کیوں نہیں بتاتے کہ خیبرپختون خواہ میں لوٹ مار جاری ہے، عمران خان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے نعر ے لگاتے رہے مگر ان کے یہ نعرے حقیقت نہ بن سکے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہاہے ۔
جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارفکرایا گیا ہے ۔