عمران نے روایت برقرار رکھتے ہوئے پھر یوٹرن لے لیا،خواجہ عمران

عمران نے روایت برقرار رکھتے ہوئے پھر یوٹرن لے لیا،خواجہ عمران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے لیا، پی ٹی آئی کو اپنی جعلی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہے 10لاکھ افراد اسلام آباد میں لانے کا دعویٰ کرنے والا ایک ہزار لوگ بھی نہیں لا سکا، پورے پاکستان کو بند کرنے والے بتائیں کہیں ایک کھوکھابھی بند ہوا ہے؟ پر امن احتجاج کا دعویٰ کرنے والے بتائیں اسلحہ بلیٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان کس مقصد کے لئے اسلام آباد لایاگیا ہے،ملک میں فاشزم پھیلانے والے عمران خان پر اعتما د نہیں کیا جا سکتا،پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کی نام سے گڑ بڑ کرسکتے ہیں، اس حوالے سے انتظامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ، پی پی 154کے صدر میاں محمد سیلم،اطہر فاروقی،تنویر ضیاء بٹ،سعدیہ تیمور،مسز ملک اور نرگس متین سمیت دیگر بھی موجودتھے۔خواجہ عمران نذیر نے مزد کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کے ذریعے پاکستان کے خلاف جو سازش کی وہ مجیب الرحمن نے بھی نہیں کی۔ پختون ہمارے بھائی ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا عمران خان لوگوں کو گھروں سے نکا ل رہے ہیں لیکن خود بنی گالہ میں گھسے ہوئے ہیں انہیں عوام سے کوئی لگاؤنہیں بلکہ اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں۔