عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس، نام نہاد جماعت احمدیہ کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس، نام نہاد جماعت احمدیہ کو کالعدم قرار دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)محافظان ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس شیخ الحدیث مفتی عبدالطیف جلالی کی زیر صدارت اور علامہ پیر ذوالفقار ہاشمی کی زیر سرپرستی ہوئی جس کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محافظان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ محمد اعظم علی نعیمی نے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی کی تحریک پر تحفظ ختم نبوت کے لئے اہل اسلام نے بے شمار قربانیاں دیں اور 7ستمبر 1974کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو کافر اقلیت قرار دیا گیا لہذا 7ستمبر تاریخ ساز دن ہے ہم محافظان ختم نبوت پاکستان کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں تقریبات اور ختم نبوت ریلیوں کا اہتمام کریں گے اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تاریخی دن کو سرکاری سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جائے ۔ملک کے انتشا ر میں فتنہ قادیانیت ملوث ہے امن قائم کرنے کے لئے قومی سیاست سے باہر نکالنا ہوگا ۔چیئر مین رویت ہلا ل کمیٹی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں چھپے ہوئے قادیانیوں کو باہر نکالا جائے ۔لہذا قادیانیوں کی نام نہاد جماعت احمد یہ کو فی الفور کالعدم قرارد یا جائے ۔جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ کافر اقلیت قرار دیئے جانے کے باوجود قادیانی اپنی مشکوک سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کھلم کھلا شعائر سلام کو استعمال کر رہے ہیں ان حالات میں شعو ر ختم نبوت کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے تعلیمی نصاب میں ختم نبوت کا باقاعدہ باب ہونا چاہیے ۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺکے بعد جب اس منصب کے اہل لوگ حضر ت عمرؓ جیسے نبی نہیں بن سکے ۔تو پھر نااہل مرزا قادیانی کیسے نبوت کا کرسکتا ہے ۔بیوقوف ہیں وہ لوگ جنہوں نے نے اس کو نبی مانا ہے ہم قادیانیوں کو دعوت اسلام پیش کرتے ہیں علامہ پیر زادہ رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے لئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں لہذاہم بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔قائد جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر ابولخیر زبیر نے کہا کہ ملک کے حالات خراب کرنے میں میں مرزائیوں کا ہاتھ ملوث ہے ۔حکمران ہوش کے ناخن لیں۔سابق سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی نے کہا کہ قادیانی مرتد ہیں ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے ۔