ہسپتالوں سے مریضوں کا لوڈ کم کرنے کیلئے ،ڈسپنسریوں کو سیٹلائٹ کلینکس کا درجہ دینے کا فیصلہ

ہسپتالوں سے مریضوں کا لوڈ کم کرنے کیلئے ،ڈسپنسریوں کو سیٹلائٹ کلینکس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت کے بڑے اور ٹیچنگ ہسپتالوں سے مریضوں کا رش کم کرنے کے لئے ایک نیا ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں سیٹلائٹ کلنکیس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت شہر میں واقع ضلعی حکومت کے زیر انتظام چلنے والی بڑی ڈسپنسریوں کو سیٹلائٹ یا فلٹر کلنیکس کا درجہ دیا جائے گا ہر ٹیچنگ ہسپتال کی حدود میں دس سے بارہ بڑی ڈسپنسریوں کو سیٹلائیٹ کلنیکس کا درجہ دیا جائے گا یہ کلینک منی آؤٹ ڈورز ہوں گے اور ان کلینکس میں متعلقہ ٹیچنگ ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور ان کلینکس سے ایسے مریض جنہیں داخلے کی ضرورت ہو گی انہیں ہی صرف بڑے ہسپتالوں میں منتقل یا ریفر کیا جا سکے گا ان کیلئے کلینکل لیبارٹریاں بھی بنائی جائیں گی جنہیں آؤٹ سورس کردیا جائے گا اور ان کا انتظام پرائیوٹ شعبے کے حوالے کیا جائے گا اور لیبارٹریوں کے پبلک سیکٹرز میں ٹیسٹوں کے لئے جو ریٹ مقرر ہوں گے وہی چارج کئے جائیں گے اس منصوبے کے حوالے سے ابتدائی طور پر وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی ہے اور انہوں نے محکمہ صحت کو اس منصوبے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے کا حکم بھی دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا آغاز مئیو ہسپتال لاہور سے کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے اور مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے شہرمیں موجود ڈسپنسریز کو ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کرنے اور ان ڈسپنسریز کو فلٹر کلینکس کا درجہ دینے کی تجویز زیر غور ہے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ اس سلسلہ میں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال ایک تاریخی اور سب سے بڑا ہسپتال ہے جسے عوام کے اعتماد پر پورا اتارنے کے لئے اہم اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء سیکرٹری صحت نے میو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور بعد ازاں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد نے سیکرٹری صحت کو ہسپتال کی ورکنگ،سٹاف کی کمی اور ورک لوڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس دوران پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر ابرار اشرف،پروفیسر صداقت، ڈاکٹر خلیل طاہر،ڈاکٹر عتیق،چیف پلاننگ آفیسرمحکمہ صحت عبدالحق بھٹی اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔۔نجم احمد شاہ نے کہا کہ پرانے سسٹم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور نئی ضروریات کے مطابق نئی اپروچ کے ساتھ اقدامات لینا ہوں گے تاکہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آئے اور مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات مہیاہو سکیں۔دریں اثناء سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے زیر تعمیر سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر کنٹریکٹر زاہد قریشی،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو لیاقت حسین،پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ابرار اشرف،پروفیسر صداقت علی اور ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد بھی موجود تھے۔