آپؐ کی تعلیمات اور پیغام ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ ہے، طارق نبیل
لاہور(وقائع نگار) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل اور قومی تاجر تا جر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے امت مسلمہ کو عید میلا د النبی کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبرحضرت محمد ؐکی پیدائش ہمارے لئے سب سے عظیم ترین خوشی کا موقع ہے اور دعا کی کہ ان کی تعلیمات اور پیغام ہمارے لئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے حضورؐنے امن، محبت، رحم اور بردباری کا پیغام دیا انہوں نے ہمیں درگزر کرنا سکھایا اور ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی تعلیم دی ان کا پیغام ساری دنیا کیلئے ہے اور سارے زمانوں کیلئے ہے آج ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی آج ہم اپنا سر خدائے بزرگ و برتر کے سامنے جھکا کر دعا مانگتے ہیں کہ ہمارے دل ان کی تعلیمات سے منور کردے اور ہماری زندگیوں میں تبدیلیاں رونما کر دے