الطاف حسین کی ہرزہ سرائی غیورپاکستانیوں کی حمیت کوللکارنے کے مترادف ہے،ناصر اقبال

الطاف حسین کی ہرزہ سرائی غیورپاکستانیوں کی حمیت کوللکارنے کے مترادف ہے،ناصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار خصوصی)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورفاروق چوہان، تنویرخان ،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر پنجاب یونس ملک،صدر منڈی بہاؤالدین مرزا خالد محمود ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اورصدر چنیوٹ راناشہزادٹیپونے کہا ہے کہ 68برس بعدبھی خودکومہاجرکہنا منافرت اورمنافقت کی انتہاہے۔الطاف حسین کی حالیہ ہرزہ سرائی غیورپاکستانیوں کی حمیت کوللکارنے کے مترادف ہے۔کوئی ہمیں گالی دے توہم چپ رہ سکتے ہیں مگرمادروطن کوگالی برداشت نہیں کی جاسکتی۔پاکستان نے ماں کی طرح اپنی آغوش میں آنیوالے ہربچے کو کسی تعصب کے بغیراپنے سینے سے لگایا۔اسلام کی روسے مسافر بھی پندرہ روزبعدمسافر نہیں رہتالہٰذاء ہجرت کرکے آنیوالے68برس بعد مہاجرنہیں رہے۔ ہندوستان کے مختلف اضلاع سے ہجرت کرکے پاکستان آنے اورمختلف شہروں میں آبادہونیوالے کروڑوں لوگ الطاف حسین کے فلسفہ سیاست سے متفق نہیں۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سات سمندرپاربیٹھا برطانوی شہری پاکستان کے قومی مفادات،قومی حمیت اورہماری افواج پرحملے نہ کرے۔ماضی میں بھی کچھ عناصر نے بھارتی ٹینکوں پربیٹھ کرپاکستان آنے کی بات کی تھی لہٰذاء ان کاسیاسی انجام فراموش نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس پاکستان کی قومیت اور شہریت ہے اس کومہاجر نہیں کہاجاسکتا۔پاکستانیوں کوصوبائیت اورمنافرت کی بنیادپرتقسیم کرنیوالے عناصر درحقیقت ہمارے دشمن ہیں،ان کی باتوں پرکان نہ دھراجائے۔انہوں نے کہا کہ اگرکچھ لوگ پاکستان آنے پرپچھتارہے ہیں تووہ شوق سے واپس چلے جائیں مگرہمارا امن وسکون غارت نہ کریں ۔جس جماعت کے حامی کئی بار وفاقی وصوبائی وزراء رہے ہوں اورآج بھی سندھ میں ان کاگورنر ہو ،اس کے سربراہ کادشمن ملک کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی سے مددمانگنا قابل برداشت اور قابل معافی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں شناخت اورعزت سمیت بہت کچھ دیا اب ہماری باری ہے۔