علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے ختم ہو سکتے ہیں،خوش بخت بٹ

علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے ختم ہو سکتے ہیں،خوش بخت بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) خوشی ویلفیئر فاونڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر خوش بخت بٹ نے کہا ہے کہ علم کی روشنی سے ہی جہالت اور دہشت گردی کے اندھیرے ختم ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق عالمی امانت ہے جن کو رنگ ونسل اور عقیدے کے دائرے میں بند نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کا اولین مقصد کردار سازی ہے ، بچوں کے اخلاق سنوارنا، سچ بولنا، وعدہ کی پاسداری، باہمی عزت واحترام اور حلال رزق کمانے کا احساس دلانا تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ طلبا پر دباؤ ڈالنے اور اپنی رائے مسلط کرنے کی بجائے طلبا کو اپنی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مواقع فراہم کریں ۔