پارلیمنٹ میں تقریریں کرنے والے مظالم پر کیوں خاموش رہے،فائزہ نقوی

پارلیمنٹ میں تقریریں کرنے والے مظالم پر کیوں خاموش رہے،فائزہ نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جمعیت علما پاکستان( نیازی) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے پارلیمنٹ میں ہونے والی انقلاب مخالف تقاریر کی مذمت کرتے ہوئے اراکین کویاد دہانی کروائی ہے کہ وہ خواتین کی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہادت اور شاہراہ دستو ر پر بیٹھی انقلابی خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم سے غافل کیوں رہے ۔ جے یو پی نیازی پنجاب شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فائزہ نقوی نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کو انسانی حقوق نظر آتے ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی سیاسی بصیرت ہے کہ وہ عوام کے مسائل کی طرف متوجہ ہوکر انہیں حل کرسکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں اس لئے ڈاکٹر طاہرالقادری وزیر اعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کے استعفے کے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

، انہیں اپنی سیاسی ساکھ کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ان کا کہنا تھاکہ انقلابی خواتین اور بچوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی انقلاب آکر رہے گا جے یو پی نیازی کی رہنما نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہوتی اور کرپشن کو چھوڑا ہوتا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن لانگ مارچ کرکے ملکی تاریخ کا طویل ترین دھرنا کامیاب نہ ہوتا۔