پیرا میڈیکس الائنس کا سانحہ گلشن پارک کے زخمیوں کی خدمت پر کارکنوں سے اظہار تشکر

پیرا میڈیکس الائنس کا سانحہ گلشن پارک کے زخمیوں کی خدمت پر کارکنوں سے اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے زیر اہتمام جناح ہسپتال لاہور میں گزشتہ پانچ روز سے جاری پیرا میڈیکل سٹاف کا امدادی کیمپ کے آخری روزصوبائی چیئرمین ملک منیر احمد لاہور کے صدر عاشق غوث، حافظ دلاور، شعیب انور، ساجد عمر، میاں اکبر، میاں شفیق، رانا ادریس، اسلم بٹ، حاجی محمد ناصر، ملک شعیب، شیخ نصرت، قاری ارشاد، کامران بیگ، اشرف کھوکھر، ملک یوسف، عاشق گجر، اعظم خلجی ، سلطان بھٹی، ریاض بلوچ، امداد گجر ، میاں محمود نے امدادی کیمپ میں موجود سینکڑوں پیرامیڈیکل اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سانحہ گلشن اقبال میں دن رات ہسپتال میں زخمیوں کی اپنی ڈیوٹی کے علاوہ بھی خدمت کی۔ اس موقع پر صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد نے کہا کہ جس طرح پانچ روزہ امدادی کیمپ نے پیرامیڈیکل سٹاف نے زخمیوں کیلئے خون کے عطیہ کے علاوہ سرجیکل اور میڈیکل وارڈ ، بلڈ بنک، لیبارٹری، ایکسرے اور دوسرے شعبوں میں بے لوث خدمات سرانجام دیں اس کا اجر صرف اللہ تعالیٰ ہی دے سکتے ہیں۔