علماء وکلاء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے حق میں ریلی
لاہور(پ ر)علماء، وکلاءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر یوم عشق رسولؐ کے موقع پرقائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے حق میں ریلی نکالی اور 295/Cایکٹ کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان،میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،چودھری شہباز ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا حنیف حقانی،مولانا یوسف احرار اور امتیاز قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آقاؐ کی نبوت و رسالت کا تحفظ اہم دینی فریضہ ہے غیور مسلمان سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ ناموسِ رسالتؐ کیخلاف کسی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔