خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،میاں مقصود

خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی ذمہ داران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کیا ۔اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، میاں محمد رفیع ، مشتاق مانگٹ ، اور سیکرٹری جنرلجماعت اسلامی لاہورمحمد عمیر خان نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ بھارت نے سارک کے چھ ممالک پر اپنی بالادستی قائم کر رکھی ہے اس کے سامنے صرف اب پاکستان ہی کھڑا ہے ۔گذشتہ زور بھی بھارتی وزیر خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت کرکے بھارت کے اصلی چہرے سے پردہ چاک کر دیاہے ۔ بھارتی قیادت کھل کر پاکستان کی مخالفت میں سامنے آگئی ہے اور مودی سرکار نے اپنے کرتوت دکھانے شروع کر دئیے ہیں وہ پاکستان کو کسی بھی صورت معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط ملک کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے آئے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گرد ی کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اب تو بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آگئی ہے وزیراعظم پاکستان کو بھی اب دوستی کی اپنی معصوم اورمخلصانہ خواہشوں کو ایک طرف رکھنا ہوگا اور حکومت دشمن کو دشمن سمجھے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور بھارت میں آزادی کی کئی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں انہیں کشمیریوں کو آزادی کا حق دینا ہوگا اور کشمیر یوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کواب منت سماجت کو چھوڑ کر دلیرانہ اور واضح موقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا کے سامنے سرا ٹھا کر چل سکیں۔