13اکتوبر کو ملک گیر یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائیگا ،ورلڈ پاسبان ختم نبوت
لاہور(پ ر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کی تمام دینی جماعتوں جے یو آئی،جے یو پی،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ،تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت،مجلس احرار اسلام، تحریک حرمت رسولؐ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ،تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ،مصطفائی جسٹس موومنٹ،تحریک ختم نبوت کے راہنماؤں کا اجلاس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں پیر سلمان منیر سجادہ نشین سمبڑیال شریف کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر راہنما حافظ حسین احمد،پیر جمشید نورانی،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا الطاف الرحمن،مولانا محمد یوسف احرار،صاحبزادہ احسان الہٰی ظہیر،علامہ تنویر الحسن نقوی،مولانا عبد اللہ روپڑی، حافظ شعیب الرحمن،مولانا حسین اعوان، قاری محمد حنیف حقانی ،مفتی عاشق حسین رضوی،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور عمر ممتاز اعوان ودیگر نے بتایا کہ ختم نبوت کا حلف نامہ غلطی سے نہیں جان بوجھ کر ختم کیا گیا ،2غیر ملکی این جی اوز کے پاس مسودہ پہلے ہی موجود تھا ،ٹائپنگ کی غلطی نہیں یہ ایک اسلام و آئین پاکستان کیخلاف خطرناک سازش تھی، 3غیر ملکی سفیر بھی اس سے آگاہ تھے ۔تحفظ ختم نبوت کی تمام جماعتوں نے اس خطرناک سازش کے ذمہ دار وزیر قانون زاہد حامد کی فوری برطرفی۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی گرفتاری اور سازشی عناصر کیخلاف جلد کارروائی کرنیکے ضمن میں 3مطالبات حکومت کو پیش کردیے ہیں اور ان مطالبات کے حق میں جمعہ 13اکتوبر کو ملک گیر سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائیگا جس میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔علامہ محمد ممتاز اعوان نے مزیدکہا کہ ختم نبوت حلف نامہ کی تبدیلی ڈان لیکس سے بھی زیادہ اہم اور سنگین معاملہ ہے کیونکہ اس سازش کے ذریعہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو ڈھانے اور ملک کی اسلامی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی جس پر قوم نے بروقت ایکشن لیکر یہودی و قادیانی لابی کی ایمان پر حملہ اور ملک و قوم کیخلاف ناپاک سازش کو ناکام بناکر حکومت کو ختم نبوت حلف نامہ میں کی جانے والی ترمیم کو واپس لینے پر مجبور کردیا ۔