دہشتگردی اور تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے،حافظ عبدالرحمن مکی

دہشتگردی اور تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے،حافظ عبدالرحمن مکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) جماعۃ الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی و تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں۔کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔افواج پاکستان اس ملک کے لئے لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہیں۔حکومت مصلحت پسندی چھوڑ کر بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں پولیس موبائل پردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحت عطاء فرمائے۔حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے اور بلوچستان، سندھ و دیگر صوبوں میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ قتل و غارت گری پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کر رہا ہے۔