تحریک ناموس رسالت کل تحفظ ناموس رسالت کیلئے مظاہرہ کریگی

تحریک ناموس رسالت کل تحفظ ناموس رسالت کیلئے مظاہرہ کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)کل جماعتی ’’تحریکِ ناموسِ رسالت ؐ‘‘کے مرکزی راہنما مولانا محمد اسلم ندیم نے کہا ہے کہ تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/Cمیں نئی مجوزہ ترمیم کیخلاف تحریکِ ناموسِ رسالت ؐ کل 12جون جمعتہ المبارک کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کریگی جس کے تحت تمام مکاتب فکر کے علماء ملک بھر کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانیکی سازش کے ضمن میں نئی مجوزہ ترمیم کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پا س کرائیں گے جبکہ مختلف شہروں میں تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کے حق میں بعد نمازِ جمعہ مساجد کے باہر احتجاجی جلوس نکالے اور مظاہرے کیے جائینگے ۔