ویمن پیکج پر عملدرآمد کے لئے اجلاس،وزیر ترقی خواتین نے صدارت کی
لاہور( لیڈی رپورٹر ) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین کی صدارت میں وویمن پیکجز پر عملدرآمد کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس سی ایم سیکرٹریٹ میں ہوا۔ سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ بشری امان، ایڈیشنل سیکرٹری نادرخلیق، ڈپٹی سیکرٹری آمنہ رفیق اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیہی علاقوں میں بریسٹ کینسر کی سکریننگ کے لئے موجودہ موبائل یونٹس میں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی، وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے تحت خواتین کے لئے سود سے پاک مائیکرو قرضے ، شہری اور دیہی علاقوں میں بس سٹاپوں پر خواتین کے لئے مخصوص جگہ اور آٹھ شہروں میں ایوان صنعت و تجارت میں وویمن بزنس سنٹرز کا قیام، خواتین کے تحفظ کے لئے اقدامات، ڈومیسٹک ورکرز پالیسی، لیبر کالونیوں میں خواتین کے لئے کاٹیج ویلجز، مساوی اجرت اور ورکرز کی بیویوں کی ٹریننگ ، ڈے کیئر سنٹرز، کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو ہدایت کی کہ حکومت کے ویژن کے مطابق تمام وویمن پیکجز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
حمیدہ وحید الدین