گیسٹرو سے بچوں کی ہلاکت پر نبیلہ حاکم علی کی تحریک التواء
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال میں گیسڑو سے بچوں کی ہلاکت پر اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔گزشتہ روز ساہیوال میں گیسڑو سے 11سالہ عظمیٰ اور ڈیرھ ماہ کا عمر حسن ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ کے چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔’
’روزنامہ سماء ‘‘ 01-11-2017کی خبر کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقہ میں گیسٹرو کی بیماری تیزی سے بچوں میں پھیل رہے ہیں ۔یہ بیماری وبائی شکل اختیار کر چکی ہے۔گزشتہ روز اس خطرناک بیماری کے سبب چک 102-9ایل کے غلام مصطفیٰ کی 11سالہ بیٹی عظمیٰ اور پاکپتن سے مہمان آئے ہوئے محمد اشفاق کا ڈیرح سالہ عمر حسن گیسٹرو کے سبب بیہوش ہو گئے جس پر ان کو قریبی ہپستال میں لایا گیا جہاں دونوں چل بسے جبکہ48گھنٹوں کے دوران بچوں کو گیسٹرو کے سبب سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جن میں سے چا ر بچوں کی حالت انتہائی شویشناک ہے۔ہسپتال کے چلڈرن وارڈ مینں ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کو ڈالا گیا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر گیسٹرو کے تدراک کیلئے مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔