حجاج کرام حرمین شریفین میں باجماعت نماز کی ادائیگی یقینی بنائیں ،راغب نعیمی

حجاج کرام حرمین شریفین میں باجماعت نماز کی ادائیگی یقینی بنائیں ،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ممتاز عالم دین وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حج بیت اللہ کی ادائیگی اسلام کاچوتھابنیادی رکن ہے حجاج کرام مناسک حج کی تربیت اور ضروری مسائل کے بارے میں اچھی طرح معلومات حاصل کر یں۔حرمین شریفین میں باجماعت نماز کی ادائیگی یقینی بنائیں بیت اللہکے زیادہ سے زیادہ نفلی طوافکئے جائیں۔حج کرنیوالے تمام افراد اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ ان کی سفر حج کے دوران خرچ ہونے والی رقم حلال ذرائع سے کمائی گئی ہو۔


ن خیالات کااظہارانہوں نے خطبہ جمعۃ المبارک کے د وران کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام حقوق اللہ کی ادائیگی کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کاخصوصی اہتمام کریں کیونکہ حقوق العباد کی ادائیگی کے بغیرحقوق اللہ کی مقبولیت ممکن نہیں ہے۔