اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے،علامہ یوسف اعوان
لاہور ( پ ر)پیپلز پارٹی علما ء و مشایخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی نظر یاتی کو نسل آئینی ادارہ ہے اور تمام فیصلے اسلامی قوانین قرآن و سُنت کے مطابق کر تے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام فیصلے باہمی مشاورت کے ساتھ کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظر یاتی کو نسل کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں اور پارلیمنٹ کی جانب سے آنے والے معاملات کو قر آن و سُنت کے مطابق دیکھتے ہو ئے حل کیا جا تا ہے جبکہ بیوی سے شادی کیلئے اجازت مرد کو لینے کے حوالے سے غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے ۔