ملک بھر سے مشرفکے حق میں صدائیں بلند ہورہی ہیں،الطاف شاہد
لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں سے پرویز مشرف کے حق میں صدائیں بلندہورہی ہیں۔ہمارے محبوب قائدپرویز مشرف کاتجربہ اورصادق جذبہ پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے بہت کام آئے گا ۔پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کے حوالے سے پرویز مشرف کادوربلاشبہ سنہری دورتھا ۔
وہ اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ چوروں کااتحاد نیب ،احتساب اورشفاف انتخاب کاراستہ نہیں روک سکتا۔موروثی سیاست کوجمہوریت کانام دے کرپاکستانیوں کوگمراہ نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی اقتدار سے سبکدوشی والے دن جمہوریت بھی پاکستان سے رخصت ہوگئی تھی ۔لوگ اپنے نجات دہندہ پرویز مشرف اورجمہوریت کی راہ دیکھ رہے ہیں۔