ڈائیلسز کی پرانی اور ناکارہ مشینیں فی الفور تبدیل کی جائیں،فرید پراچہ

ڈائیلسز کی پرانی اور ناکارہ مشینیں فی الفور تبدیل کی جائیں،فرید پراچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میو ہسپتال سمیت جن ہسپتالوں میں ڈائیلسز کی مشینیںپرانی اور ناکارہ ہو چکی ہیں انہیں فی الفور تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈائیلسز ایک ایسی ضرورت ہے جس کی ناکارہ گردوں کے ہر مریض کو ہفتہ میں کم از کم دوبار ضر ورت پڑتی ہے لیکن پرانی اور غیر کارآمد مشینوں کی وجہ سے مریضوں کو ناقابل بیان تکلیف سے گزرنا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی گڈ گورننس کے زیادہ حق دار سڑکیں نہیں موت کی دہلیز پر پہنچنے ہوئے مریض ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مدتوں سے خراب مشینیں برباد ہورہی ہیں، ان کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جارہی ہے ۔