ینگ ڈاکٹر سڑکوں پر نکل آئی ، پورا شہر جام ، مریض ہسپتالوں اور شہری سڑکوں پر خوار

ینگ ڈاکٹر سڑکوں پر نکل آئی ، پورا شہر جام ، مریض ہسپتالوں اور شہری سڑکوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں واقع مختلف ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر نکل آئے گزشتہ روز شہر کے تمام ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا ہسپتالوں میں ہڑتال کی اور اپنے اپنے ہسپتال کے باہر واقع مین سڑکوں پر نکل کر انہوں نے سڑکوں پر دھرنے دیئے اور احتجاجی ریلیاں نکال کر یفک جام کر دی ،ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں کام ٹھپ ہو گیا ،سینئرز نے بھی فرائض سر انجام نہ دیے اور حاضریاں لگا کر گھروں کو چلے گئے ،جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مین کینال روڈ پر دھرنا دیا ،لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر چونگی امرسد ھو اور چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فیروز پور روڈ بند کر دی ،سروسز اور پی آئی سی کے ڈاکٹروں نے جیل روڈ پر دھرنا دیا ،گنگا رام کے ڈاکٹر بھی مین سڑک پر نکل آئے جبکہ میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسمبلی ہال چوک جام کر دیا اس صورتحال کے باعث سڑکوں پر دن بھر ٹریفک بند رہی ۔تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث راوی روڈ ،مال روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ پر شدید ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں ترقی دی جائے اور ہسپتالوں کے بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سینئر ڈاکٹروں نے پہلے سے لسٹ پر رکھے گئے مریضوں کے سینکڑوں آپریشن معطل کر دیئے ۔