سالانہ 135ارب کی بجلی چوری حکومت کیا کر رہی ہے،سعدیہ

سالانہ 135ارب کی بجلی چوری حکومت کیا کر رہی ہے،سعدیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اگر ملک میں 135 ارب روپے کی سالانہ بجلی چوری ہو رہی ہے تو حکومت کیا کر رہی ہے کیا حکومت کا کام شریف خاندان کی وکالت کرنا ہے۔

؟ ان خیالات کا اظہار انہوں وفاقی وزیر برائے توانائی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم کار کمپنی اپنے منافع کو بحال رکھنے کے لئے سالانہ 18سے 20ارب کی اووربلنگ کر رہی ہے۔ جو ایماندار صارف کے سے زیادتی ہے حکومت صارفین کو مہنگے داموں بجلی فروخت کر رہی ہے جو مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کے لئے زیادتی ہے حکومت عام صارف پر بوجھ بڑھانے کی بجائے بجلی چوری پر قابو چوری ہونے والی بجلی کا نقصان پورا کرنے کے لئے اوور بلنگ کا نسخہ درست نہیں انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی خریدنے کے باوجود عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ حکومت وعدوں اور دعوؤں پر انحصار کر رہی ہے۔