کل مسالک تحریک نامو س رسالت کی گستاخانہ خاکوں کے خلافریلی
لاہور (نمائندہ خصوصی) کل مسالک ’’تحریکِ ناموسِ رسالت ؐ‘‘کے زیر اہتمام ملک بھر میں گستاخانہ شیطانی خاکوں کیخلاف ملک گیر احتجاج اور مظاہرے لاہور میں تحریکِ ناموسِ رسالت ؐ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سینکڑوں کارکنوں نے عبد الکریم روڈ سے چوک لاہور ہوٹل تک قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کنوینئر تحریکِ ناموسِ رسالت ؐ کی قیادت میں گستاخ خاکوں کیخلاف ایک بھرپور ایمان افروز شانِ مصطفی ؐ ریلی نکالی اور ناموسِ رسالت ؐ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے مظاہرین نے بینرز اور مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر (محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر ہماری جان بھی قربان)درج تھے ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ، مولانا محمد نعیم بادشاہ، مولانا محمد ماجد خان،قاری محمد حنیف حقانی،ڈاکٹر شاہد نصیر، محمد فیصل اعوان،سعود اعظم صدیقی، پیر ایس اے جعفری،حاجی محمد ناصر،قائد طلبہ غلام عباس صدیقی نے کہا کہ گستاخ خاکوں سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات سخت مجروح ہوئے اورگستاخ خانہ خاکے مختلف تہذیبوں کے درمیان تصام کرانیکی خطرناک سازش ہے۔ ملک بھر کی ہزاروں مساجد و امام بارگاہوں میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات پر علماء نے خاکوں کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کیااور لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں۔