پنجابی کتابوں کی اشاعت میرٹ پر کی جاتی ہے،ڈاکٹر صغریٰ صدف

پنجابی کتابوں کی اشاعت میرٹ پر کی جاتی ہے،ڈاکٹر صغریٰ صدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پلاک کے زیر اہتمام پنجابی کتابوں کی اشاعت میرٹ پر کی جاتی ہے ۔چار رکنی کمیٹی کی منظوری کے بعد کتاب شائع کی جاتی ہے۔صوبے بھر سے پنجابی ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہنمائی اور آراء ہمارے لئے قابل احترام ہیں ۔پلاک کا بنیادی مقصد پنجابی کلچر اور پنجابی زبان کو پرموٹ کرنا ہے۔اس کیلئے ہمیں ہمارے سینئر ساتھیوں کی بے حد ضرورت ہے۔جن کے بغیر ہمارا مقصد پورا نہیں ہو سکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء کلچر کمپلیکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق پلاک کے تمام پروجیکٹس میں میرٹ کو اولین ترجیحی دی جا رہی ہے ۔اگر کسی کو اس حوالے کوئی شکائت ہو تو ہم سے رابطہ کرے۔