چیئر اس تا داتا دربار ، تحریک انصاف آج عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی نکالے گی
لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف نے آج چئیرنگ کراس سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیادت عمران خان کریں گے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی ریلی کے روٹ کو حتمی شکل دی گئی جو سہ پہر 4بجے چئیرنگ کراس سے شروع ہو کر ریگل ، ہائی کورٹ ،انارکلی چوک اور ناصر باغ سے ہوتی ہوئی داتا دربار اختتام پذیر ہو گی جہاں عمران خان خطاب کریں گے اس اجلاس میں صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان ، مرکزی نائب صدر و ایم پی اے شعیب صدیقی ،صدر لاہور اربن ولید اقبال ، ایم پی اے مراد راس ، چوہدری محمد سرور،ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، مہر واجد عظیم ،ایم این اے منزہ حسن ،ایم پی اے سعدیہ سہیل اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے بتایا کہ این اے120کے ضمنی الیکشن کیلئے یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو 17ستمبر کو ہر پولنگ سٹیشن پر ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور نواز لیگ کی طرف سے دھاندلی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور کسی بھی قسم کی شکائیت کو فوری طور کو الیکشن کمیشن کے حکام اور میڈیا کے علم میں لایا جائے گادریں اثناء عبد العلیم خان نے این اے120کی یونین کونسلوں53 ،50 ،57،60،74اور شفیق آباد کے علاقوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ۔دریں اثناء تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے یوسی پرانی انارکلی ، بیڈن روڑ اور ہال روڑ پر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ڈور ٹوڈور کمپین کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ این اے 120 کی عوام 17تاریخ کو کرپشن کے خلاف ووٹ دیں ،تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لے گی اور این اے 120کے الیکشن میں عوا م کی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دیں گے ،(ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتی رہی ہے لیکن ا س الیکشن میں انہیں لگ پتہ جائے گا،پی ٹی آئی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کو جب بھی اقتدار ملا ہے ملکی وسائل میں کمی اور شریف فیملی کے وسائل میں اضافہ ہوا ہے چور فیملی نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، کرپٹ اور بد دیانت عناصر سے پاک کرنے کے لیے اٹھ کھڑا ہو نا ہو گا