درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر
لاہور(سپیشل رپورٹر) اچھرہ کے علاقہ میں ٹیلرنگ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ، معلوم ہوا ہے گزشتہ روز گنج روڈ پر ایک مقامی ٹیلرنگ کی دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل گیا جبکہ دیگر مشینوں کے پرزہ جات بھی جل گئے۔ کافی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔