مسلمانوں کو مذہب ،سیاست اور لسانیت کے نام پر لڑایا جا رہاہے،عابد قریشی
لاہور(پ ر) پاکستان امن تحریک کے چیئرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو مذہب،سیاست،زبان،مسلک اورلسانیت کے نام پرآپس میں لڑاکرشہیدبھی جارہااوروسائل بھی لوٹے جا رہے ہیںآج مصر ، عراق ، افغانستان ، شام ، یمن ، لبنان ، فلسطین،برمااورکشمیر سمیت کوئی بھی مسلمان ملک محفوظ نہیں اوران ملکوں میںجگہ جگہ آگ ہی آگ لگائی جارہی ہے
اور سری لنکا بھارت سمیت کئی ملکوں میںمسلمانوںکو ٹارچربھی کیا جارہا ہے اوردنیا کے دوارب مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ا قوام متحدہ بھی بری طرح ناکام ہوگئی ہے اگرآج بھی مسلمان ممالک نے اپنی مشترکہ رتعلیم، آرمی وکرنسی سمیت متحدہو کراپناکوئی بھی پلیٹ فارم نہ بنایا توکفار ایک ایک کرکے سب مسلمان ملکوںکومزیدچھوٹے چھوٹے حصوںمیںبانٹ کے سارے وسائل لوٹ کراپناغلام بنا دیگا۔انہوںنے مزیدکہا کہ ملک واسلام دشمن کئی قوتیں ہمیں بھی دوسرے اسلا می ملکوں کی طرح آپس میں مذہب،لثانیت،سیاسی، زبان اورمسلک کے نام پر لڑانے کیلئے یہی کھیل پاکستان میں بھی کھیلتی رہی ہیںلیکن ہماری قوم مشکل وقت میں متحدہ ہوکر ملک و اسلام دشمن قوتوں کو جواب دیا کہ ہم اسی ہی طرح ایک قوم ہیںجس طرح ہمارا خدا،رسولﷺ ،قرآن اورکعبہ ایک ہے۔