عوامی خدمت پر یقین ہے،یونین کونسل میں تاریخی کام کرائے، آصف میو

عوامی خدمت پر یقین ہے،یونین کونسل میں تاریخی کام کرائے، آصف میو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 235کے چیئرمین آصف میو نے کہا ہے کہ میں پچھلے تیس سال سے اس یونین کونسل میں خدمات سر انجام دے رہا ہوں میں ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اس لئے میری یہ یونین کونسل لاہور کی ٹاپ یونین کونسل میں شمار ہوتی ہے میں نے اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی وحید عالم اور زعیم قادری کے فنڈزسے ایک ارب کے ترقیاتی کام کرواچکا ہوں میں چیلنج کرتا ہوں کہ جتنے کام میں نے کروائے ہیں اتنے کام کسی اور نے نہیں کروائے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں 700کے قریب سٹریٹ لائٹس لگواچکا ہوں مجھے زیادہ تر ترقیاتی فنڈ ایم این اے وحید عالم خان کے فنڈز سے ملا ہے جن کے فنڈز سے نئی سڑکیں بنوائی ہیں میرا مشن ہے کہ اپنی عوام کو ڈلیور کروں اسی کئے کوشاں ہوں۔ ہمارے قائدین اور ان کے منتخب نمائندے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اسی لئے لاہور میں عوامی وزیراعظم میاں نواز شریف کا استقبال ایک تاریخی استقبال ہوا۔