انجینئرنگ یونیورسٹی میں شہداء اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریب

انجینئرنگ یونیورسٹی میں شہداء اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اے پی ایس پشاور کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر میڈیا سوسائٹی کے ارکان کی طرف سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، بچوں نے ننھے شہدا ء کی یادمیں شمعیں روشن کیں۔ کیمیکل سیمینار ہال کے باہر منعقدہ اس دعائیہ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور سوسائٹی ایڈوائزر ڈاکٹر تنویرقاسم نے شرکت کی۔سٹوڈنٹس نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہداء کے لیے تحسین کے کلمات درج تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور جو قربانی انہوں نے پیش کی ہے اس سے ہمیں امن اور اتحاد کا واضح پیغام ملتا ہے،ہمیں چا ہئے کہ ہم سب متحد ہو کر امن کی کاوشوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں تاکہ ملک دشمن عناصر دوبارہ ایسی کارروائیاں نہ کر سکیں۔
اے پی ایس