تاجروں کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،عرفان اقبال شیخ
لاہور( وقائع نگار)تاجروں کو بیوروکریسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی حکومت اور تاجروں کے درمیان ا نتشارپھیلنے کی کسی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے یہ بات مسلم لیگ( ن) تاجر ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید اور چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے تاجربرادری کے مسائل کے سلسلہ میں صدر وحدت روڈ بودڈ چوہدری محمد فیاض کی جانب سے بلائے گے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُنھوں نے کہا کہ ایس، آر، او 608کو ختم کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے کیونکہ یہ سق ناقابل عمل اور تاجروں کو اذیت دینے کی مترادف ہے اُنھوں نے کہا کہ تاجر برادری مسلم لیگ (ن )کا ہراول دستہ ہے اور موجودہ حکومت نے تاجر برادری کے اجتماعی مسائل کا حل ہمیشہ مذکرات اور افہام وتفہیم کیساتھ حل کیے ہیں جو عناصر حکومت اور تاجروں کے درمیان محاز آرائی پیدا کر کے اپنے مقاصدکی تکمیل چاہتے ہیں اُنھیں ناکام کیا جائیگااور بہت جلد تاجر برادری کی مشاورت سے SRO،608کا مسئلہ حل کر لیا جائیگا اس موقع پر انجم محمود بٹ ،وقارحسین ،طارق جاوید ،جاویدبٹ ،سہیل بٹ ،چوہدری عامر صدیق ،ملک اعجاز ،شاہد نذیر،حاجی نعیم خان ،میاں عثمان ،راجہ حامد ریاض ،رانا اختر محمود ، حاجی لیاقت سیٹھی ،سید سیرت حسین ، شبیر لبھا،ہمایوں اقبال میر ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔