کینیڈین خاتون کو بازیا ب کرانے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پاک فوج کی جانب سے کینیڈین خاندان کو بازیاب کرانے حق میں قرارداد جمع کرادی۔یہ ایوان افواج پاکستان،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کینیڈین خاندان کو طالبان کے قبضے سے بازیاب کرانا افواج پاکستان اور آئی ایس پی آر کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔یہ آپریشن رد الفساد کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔پاک فوج دنیا کے بہادر اور جرات مند فوج ہے۔اس کی صلاحیتوں کا کوئی متبادل نہیں ہے۔امریکہ کی طرف سے معلومات شیئرنگ اچھا اقدام ہے۔لیکن کسی غیر ملکی فوج یا ایجنسی کو پاکستان میں آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان دفاعی طورپر ایک مضبوط ملک ہے اور اپنی سرحدوں کا دفاع بھر پور طریقے سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔لہذا یہ ایوان افواج پاکستان ،پولیس اور سیکیورٹی داروں کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔