وزیر داخلہ ملک دشمنوں کو خوش کرنے والے بیان دے رہے ہیں،عثمان حمزہ

وزیر داخلہ ملک دشمنوں کو خوش کرنے والے بیان دے رہے ہیں،عثمان حمزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف این اے 130 کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ہر دور حکومت میں (ن) لیگ نے خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پاکستان کے وزیر داخلہ بننے کی بجائے پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے والے بیانات دے رہے ہیں انہوں نے اپنے بیانات سے پاکستان کے دشمنوں کو خوش کیا ہے اور ان کے اس روئیے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب کے گاؤں اتوکے اعوان میں پارٹی ورکرز سے خطاب کررہے تھے ۔ملک عثمان حمزہ اعوان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ فوج ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے ۔
لیکن حکومتی وزراء خود اپنے بیانات سے مارشل لاء کی راہیں ہموار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں تحریک انصاف کئی ماہ سے ڈوبتی معیشت کا واویلہ کررہی تھی لیکن حکومت ہمیں غیر سنجیدہ لے رہی تھی اب کٹھ پتلی حکومت کو معاشی تارے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور فوج کا مقصد ایک ہی ہے کہ پاکستان پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنے اس ملک کو عمران خان جیسے محب وطن لیڈر کی ضرورت ہے ۔