پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحد ہے،میاں ایوب

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحد ہے،میاں ایوب
 پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحد ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے اور ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھتے ہوئے ان کا منشور گھر گھر پہنچائیں گے پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور انشاء اللہ جاری رکھیں گی۔

۔ انہوں نے کہا کہ ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پنجاب میں آئندہ ہونے والے ضمنی اوربلدیاتی الیکشن جیتیں گے لوگوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ ان کے حقوق دلانے والی اصل جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اس ملک کی سٹریٹ پاور رکھنے والی سیاسی جماعت ہے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہو گئی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی پورے ملک کی جماعت ہے جس کو چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی عوام کی حمایت حاصل ہے۔