ٹریفک بلاک رہنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں
لاہور ( کامرس رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کی بھر مار نے مارکیٹ میں خریداری مسئلہ بنا رکھا ہے جبکہ ٹریفک بلاک ہو نے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں واضح رہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں مو جو د تمام مارکیٹوں میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات اور منی سٹالز قائم کر رکھے ہیں ۔جس سے پیدل چلنا بھی دشوار بن جاتا ہے بتایا گیا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں راوی ٹاؤ ن نے کبھی تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں کیا بلکہ ہزاروں روپے بھتہ تجاوزات کے عوض ماہانہ وصول کیاجاتا ہے ۔