دین کی اشاعت علماء کی زندگی کا مشن ہونا چاہیے، راغب حسین نعیمی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈ اکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اشاعت دین علماء کی زندگیوں کامشن ہونا چاہیے ۔ مددارس اہل سنت اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔اہل سنت کے دینی مدارس تہذیب اوراخلاقیات کے مراکز ہیں ، یہاں سے قرآن و سنت کے پیغام عام ہورہا ہے۔ دین و دنیا دونوں کی تعلیم ضروری ، ایک اچھا اور مثالی مسلمان شہری بننے کے لیے تعلیم بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ساؤتھ افریقا سے آئے ہوئے مولانا محمداسماعیل پیر بھائی،مولانا شیراز ٹوکٹ کی سربراہی میں ملنے والے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانامحمداسماعیل پیر بھائی اورمولانا شیراز ٹوکٹ نے جامعہ نعیمیہ اورنعیمی خاندان کی خدمات کوسراہاتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے مفتی محمدحسین نعیمی کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں۔انتہاپسندی کے خاتمے ،امن کے قیام اور علم کے فروغ کیلئے ڈاکٹر سرفرازاحمدنعیمی(شہید) کاکردار لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔
Ba