جن کا دامن صافہوتا ہے وہ احتساب سے گھبراتے نہیں،چوہدری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب سے گھبراتے نہیں ‘احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ملکی دشمنی کے مترادف ہیں ‘پاکستان کو آج سب سے زیادہ ظلم ‘ناانصافی ‘بیڈ گورننس اور بدعنوانی جیسے مسائل سے نجات حاصل کر نے کی ضرورت ہے ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو عبر تناک شکست دیکر ہی دم لیں گے ‘پاکستانی کر کٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی قوم کا سر مایہ ہیں اور بھارت کے خلاف جیت کر ٹیم پاکستان نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ وہ شاہدرہ میں فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ صرف اور صرف کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی ہے اور پاکستانی قوم کی بھی یہ ذمہ داری ہے وہ ایسے جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف متحد ہو کرعمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عمران خان کی قیادت میں ا یسی ایماندار قیادت موجود ہے جس پر پاکستانی قوم مکمل اعتماد کرتی ہے اور قوم کے اعتماد کی وجہ سے ہی تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب گھبراتے نہیں مگر جن لوگوں نے کچھ نہ کچھ کیا ہوتا ہے وہ احتساب سے بھاگنے کی راستے تلاش کرتے ہیں قوم احتساب کے ایشو پرمتحد ہے ۔