پی ٹی آئی کا اسمبلی میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنا وطیرہ بن چکا ،تحسین فواد

پی ٹی آئی کا اسمبلی میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنا وطیرہ بن چکا ،تحسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ پاکستان میں گالم گلوچ اور منفی سیاست کی موجب پی ٹی آئی ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلی میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنا ان کو وطیرہ بن چکا ہے۔عمران خان نے کرکٹ سے سیاست تک ہمیشہ غلط لوگوں کو پرموٹ کیا ہے ۔تحریک انصاف پاکستان کی سیاست میں عوام کی فلاح کیلئے بلکی غیر ملکی ایجنڈے کے تحت آئی ہے۔عمران خان کی پہلے دن سے ہی پالیسیاں ملکی مفادات کے خلاف رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ قوم نے ان کو سابقہ الیکشن میں مسترد کردیا تھا اب آئندہ انتخابات میں بھی یہی ہو گا۔ایک بیان میں تحسین فواد نے کہا دھرنہ گروپ نے ملکی ترقی کو روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،اس کے باوجود اللہ کے فضل کرم سے ہم نے ترقی کے پہیے کو رکنے نہیں دیا نہ ہی عوام نے دھرنا گروپ کے پاکستان کے خلاف ایجنڈے کو کامیاب ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔