عوام وافر گندم اور چینی کے باوجود مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں،بلال شیرازی

عوام وافر گندم اور چینی کے باوجود مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں،بلال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ وافر گندم اور چینی کے باوجود عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں برآمدی حکمت عملی میں غفلت ،لاپرواہی اور عدم دلچسپی پر ایک طرف حکومت پاکستان اور صوبوں پنجاب اور سندھ کو اخراجات کی مد میں30ارب روپے سے زائد کا خسارہ کا سامنا ہے جبکہ اربوں روپے کی گندم خراب ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے ،جبکہ اگلے ماہ گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے والی ہے ۔جبکہ دوسری طرف ٹنوں کے حساب سے وافر چینی سٹاک میں موجود ہونے کے باوجود عوام سستی چینی کو ترس گئے ہیں جبکہ طاقتور شوگر مافیا چینی ملک سے باہر بھیج کر رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں مہنگی اور بحران پیدا کرکے عوام کو لوٹنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ شوگر مافیا 2015اور2016میں لاکھوں ٹن چینی برآمد کرکے حکومت سے ری بیٹ کی شکل میں8ارب50کروڑ روپے وصول کرکے ہڑپ کرچکا ہے جبکہ کسان اپنے گنے کی قیمت کو ترس رہے ہیں نیز شوگر سیس کی مد میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے بھی اس مافیا کے ذمہ ہیں لیکن برسر اقتدار حکومتی افراد کی ملکیت شوگر ملزمافیا اور حکومتی اداروں کی بیڈ گورننس کے باعث عوام سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائس اینڈ کنٹرول کمیٹی کو فعال کرکے گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ عدالیہ عالیہ چینی60روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کرچکا ہے لیکن عوام 70روپے سے زائد مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔