جماعت اہلسنت یوم صدیق اکبر بھرپور انداز سے منائیگی، علامہ فاروق ضیائی


لاہور(پ ر)عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد،روح اور آبرو ہے جس کے تحفظ کیلئے ہم کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کیونکہ عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کا تعاقب ہر مسلمان پر فرض ہے قادیانی فتنہ اسلام اور پاکستان دونوں کا غدار ہے جس کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اسلامیان پاکستان کو متحد ہونا ہوگاان خیالات کا اظہارمرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام شہید ناموسِ رسالتؐ غازی عبد القیوم شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر حلف براداری کی تقریب ہیڈ آفس مین بازارداتادربار منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فاروق احمد قادری ضیائی،پیر شان علی قادری،مولانا سردار رضا فاروقی،حکیم سرور حسین زاہد نقشبندی،حافظ محمد اسلم ضیائی،حافظ عبد الرافع قادری ،قاضی اویس،محمد رمضان عرفانی ودیگر نے اعلان کیا کہ مرکزی جماعت اہلسنت یوم سیدنا صدیق اکبر ؒ 22مارچ بروز بدھ کو بھرپور انداز سے انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائیگی اس سلسلہ میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا۔