مسلم لیگ ن نے میرٹ کی بالادستی کے لئے دن رات کا م کیا، زمرد یاسمین

مسلم لیگ ن نے میرٹ کی بالادستی کے لئے دن رات کا م کیا، زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے میرٹ کی بالادستی کے لئے دن رات کا م کیا ہے ۔ اگر نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ کسی بھی منزل کے حصول کیلئے کام کیا جائے تو کوئی پہاڑ یا سمندر بھی راستے میں حائل نہیں ہوسکتا۔ شریف خاندان کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرنے والے سیاسی عناصر یاد رکھیں کہ ان کا بھی احتساب ہوگا وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور ملک تیز رفتاری سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، برق رفتاری سے تکمیل اور معیار پنجاب حکومت کی پہچان بن چکا ہے۔