بلاول پیپلزپارٹی کی ڈوبی ہوئی کشتی نہیں بچا سکتے ،سعدیہ سہیل

بلاول پیپلزپارٹی کی ڈوبی ہوئی کشتی نہیں بچا سکتے ،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بلاول زرداری پیپلزپارٹی کی ڈوبی ہوئی کشتی کو نہیں بچا سکتے عمران خان پر بے جا تنقید کرنے والے اپنے دورِ اقتدار میں کیا کارنامہ دکھا سکیں سندھ کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھر کی اموات پوری قوم کو یاد ہیں پچھلے 35 سال سے ایٹم بم پر سیاست کرنے والوں کو دور ختم ہو چکا عوام کو اب اس طرح کے لالی پاپ نہیں دئیے جا سکتے عمران خان نے عوام کو باشعور کرنے میں جو جدوجہد کی ہے بلاول زرداری اپنی جھوٹی تنقید سے اُسے ختم نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول زرداری کی طرف سے عمران خان پر تنقید کرنے کے ردِ عمل میں کیا