تجاوزات مافیا اور گرانفرشوں کا راج ، سڑکیں ، باز ارتنگ ، انتظامیہ بے بس

 لاہور (جاوید اقبال )میٹرو پو لیٹن کارپوریشن لاہور انتظامیہ کی خاموشی اور لا پرواہی سے صو بائی دارالحکومت تجاوزات اور گراں فروشوں کی منڈی میں تبدیل ہوگیا ہے ، بازاروں ، سڑکو ں ، مارکیٹوں اور گلی محلوں کے حالات دیکھ کر ایسے محسو س ہوتا ہے جیسے شہر میں تجاوزاتیوں اور گراں فروشوں کا راج قائم ہے اور انتظامیہ تمام تر دعوؤں کے باوجو د ان پر قابو پانے میں بری طر ح ناکام ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے 20مارچ کے دوران شہر میں گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی سو فیصد جبکہ تجاوزات میں سابق بلدیاتی نظام کے مقابے میں مو جو دہ نظام کے تحت کئی سو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔انتظامیہ نے شہر میں گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے 46نئے افسروں کو سپیشل مجسٹر یٹ برائے پرائس کنٹرول کے اضافی اختیارات دیے مگر پرانے اور نئے مجسٹریٹس مل کر بھی گراں فروشی پر قابو نہ پا سکے ۔ سبزی ، پھلوں ، اجنا س ، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں ہو شر با اضافہ ہوا ہے عام پر چون فروش سے لے کر ڈیپارٹمنل سٹور اور پھر منڈیوں تک ہر جگہ گراں فروشی کا دور دورا ہے ہر علاقے اور ہر دکان پر ایک دوسرے سے مختلف قیمتیں ہیں جہاں تک کہ روٹی نان اور دودھ دہی کی قیمتیں بھی ایک نہیں ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی مقر ر کر دہ قیمتوں سے پچیس سے پچاس فیصد زائد قیمتیں وصو ل کی جاتی ہیں ۔ دوسری طر ف شہر کے گلی کو چے اور بازار تجاوزات سے بھرے پڑے ہیں یہاں تک کہ بازاروں میں صارفین کا پیدل چلنا بھی دشوار بن چکا ہے ۔ میٹرو پو لیٹن کارپوریشن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے ایک میو نسپل آفیسر ریگو لیشن تعینات کیا گیا ہے جس کے پاس عملہ ہے نہ گینگ اور نہ ہی گاڑیاں اور نہ ہی ویژن ۔بتایا گیا ہے کہ تجاوزاتیوں سے نذرانے اکٹھے کیے جارہے ہیں جس سے شہر ایک بار پھر تجاوزات کی نر سریوں میں تبدیل ہو گیا ہے بازاروں کے اندر بازار قائم ہیں اور مارکیٹوں کے اندر مارکیٹیں پورا اندرون شہر تجاوزات کے مرکز کا روپ دھار چکا ہے لال پل مغلپورہ کے علاقے سر شام ہی تجاوزات کی منڈی میں تبدیل ہو جاتے ہیں اسی طرح شاہدرہ کے علاقے ملتان روڈ، اچھرہ ، مزنگ ، اردو بازار ، دھر م پور ہ ، باغبانپورہ کے علاقے بھی تجاوزات سے بھر ے پڑے ہیں اس حوالے سے میئر لاہور کر نل ر مبشر جاوید سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ نظام نیا ہے اس پر من و عن عملدارآمد کروا رہے ہیں مگر جلد اس کے نتائج سامنے آ جائیں گے گراں فروشی اور تجاوزات کا خاتمہ تر جیحات میں شامل ہے لاہور کو دونوں چیزوں سے پاک کر نے کے لیے تر جیحی بنیادوں پر آپر یشن کر رہے ہیں تاہم زون قائم کر نے کے لیے سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے مکمل نظام واضح ہوتے ہی ایک نیا لاہور شہریوں کو دیکھنے کو ملے گا ۔