شکاگو کا دورہ کامیاب رہا،پاکستان کا پر امن چہرہ دکھایا،کرنل مبشر
لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا ہے کہ ان کا شکاگو کا دورہ کامیاب رہا ہے اس دورہ کے دوران اُنہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے موثر اور دیرپا اقدامات کے با رے میں مےئرز کا نفرنس میں شرکت کرنے والے مےئرز کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی دنیا اور پاکستان کے اندر امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راوی دریا کو 30کلو میٹر تک خوبصورت بنانے کے لیے کانفرنس میں شریک مےئرز کو بتایا جس کو انہوں نے خوب سراہا۔
اپنے چھ روزہ دورے کے دوران مےئر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید نے سیکرٹری آف اسٹیٹ میسی وائٹ سے بھی ملاقات کی۔شکا گو میں مو جود پاکستان سرمایہ کا روں سے بات چیت کر تے ہوئے مےئر لاہور کر نل (ر)مبشر جا وید نے ان کو لاہور اور پاکستان میں بھی سرمایہ کا ری کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔شکاگو میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نما ئندہ طارق بٹ سے ملاقات میں ڈاکٹر طارق بٹ نے کہا کہ وہ 14 سے 16 سال تک کے طالبعلموں کو شکاگو کا دورہ کروائیں اس ضمن میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شکاگو اس سے مکمل تعاون کرے گی۔