پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا ساتواں سالانہ سائنٹیفک سمپوزیم

لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا ساتواں سالانہ سائنٹیفک سمپوزیم آج صبح دس بجے لاہور جنرل ہسپتال میں شروع ہو گاجس کی صدارت پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب کریں گے۔
، نامور طبی ماہرین اپنے ریسرچ پیپرز پڑھیں گے۔ جبکہ مختلف بیماریوں کی آگاہی کے لئے خصوصی پوسٹرز کی نمائش بھی اس سمپوزیم کا حصہ ہو گی ۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نوجوان ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلباء و طالبات سمپوزیم میں شرکت یقینی بنا کر اپنی عملی مہارت میں اضافے کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔۔