ورکشاپوں، ہوٹلوں اور پٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گے

لاہور((جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہجن ہاتھوں میں پہلے مٹی تھی آج ان ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہے۔ دو سرے مرحلے میں ورکشاپوں ، ہوٹلوں اور پٹرول پمپوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا کا تعلیمی و ظا ئف کا سب سے بڑا پروگرام ہے اور اس تعلیمی فنڈ کا حجم 20 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے