انتشار اور منفی سیاست کے ذریعے خدمت نہیں ہو سکتی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ انتشار اور منفی سیاست کے ذریعے انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی اس کے لئے احساس اورعملی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے ،’’ٹائٹس فلٹر کلینک ‘‘اور ’’کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ ‘‘کا افتتاح ن لیگ حکومت کی حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے،دہشت گردی ایک بین القوامی مسئلہ ہے، جس کا ہم سب نے ملکر مقابلہ کرنا ہے۔