انتشار پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا


فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ پانامہ کیس میں (ن) لیگ انشاء اللہ سرخرو ہو گی اگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) پورے ملک میں کلین سوئپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔