حکمران ٹیکسوں کی رقم ذاتی تشہیر پر خرچ کررہے ہیں،فیصل میر

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسز کے اربوں کھربو ں روپے حکمران سرکاری اشتہارات کی مد میں صرف اور صرف اپنی زاتی تشہیری مہم پر استعمال کررہے ہیں لیکن عوامی فلاح و بہبود کے لئے اس پیسے کو استعمال نہیں کیا جارہا ہے جو کہ یہاں کے غریب عوام کے ساتھ ایک کھلا مذاق بھی ہے اور ان کے ساتھ سنگین زیادتی بھی ہے۔
۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اپنی تشہیر کرنا بند کرے قومی سرمایہ قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے حکمرانو ں کو ذاتی تشہیر کی ہر گز بھی اجازت نہیں دی جائے گی