پولیس سٹیشن مسائل کا شکار،نبیلہ حاکم کی تحریک التواء اسمبلی جمع

پولیس سٹیشن مسائل کا شکار،نبیلہ حاکم کی تحریک التواء اسمبلی جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لاہور کے واحد خواتین پولیس اسٹیشن مسائل کا شکار ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔دربدر ٹھوکریں کھانے والا پولیس اسٹیشن خواتین کو انصاف کیسے فراہم کرے گا۔ویمن پولیس اسٹیشن کے انچارج کو ایف آئی آر درج کرنیکا اختیار ہی نہیں مل سکا۔15سالوں میں کوئی پکا ٹھکانہ ہی نہیں مل سکایہ انتظامیہ کی بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ۔ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں لاہور میں خواتین کو بر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے قائم ہونے والاویمن پولیس آج تک اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔