حکومت قوم کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے،چودھری ذوالفقار

حکومت قوم کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے،چودھری ذوالفقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ شریف برادران اپنے اقتدار کے آخری سال میں قومی اداروں کو سیاست میں الجھا کر ملک میں سیاسی اور معاشی ٹکراؤ پیدا کرنے کے پراپیگنڈا پر پیراعمل ہیں ٹکراؤ کی اس سیاست سے قومی سا لمیت کو نقصان ہو گا
، اس امر کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں یوتھ ونگ کی ایک میٹنگ کے دوران دیگر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ،چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ میڈیا پر ترقی اور خوشحالی کے بلند و بانگ بیانات سے قوم ان کے سیاسی شطرنج کو جان چکی ہے ن لیگ قوم کی اخلاقی حمایت حاصل کرنے کیلئے ناکام کوششوں میں مصروف ہیں